الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ، پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی کو مردہ قرار دیدیا

1 Jun, 2022 | 08:36 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غلطی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مردہ قرار دیے گئے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور  انہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ آپ فوت ہوچکے ہیں۔

 ریاض حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے اور سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں