(محمدساجد) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والاکا 29 مئی کو بے دردی سے سرعام قتل کردیا گیا تھا، بھارت کےعلاوہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ان کے چاہنے والے انصاف کا تقاضہ کرتے نظرآرہے ہیں، معروف پنجابی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے اپنی موت کے بارے بات کی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے ابھرتے ہوئے معروف پنجابی گلوکار کے قتل کی خبرجنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی، خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اس کوافواہ سمجھتی رہی مگر تھوڑی ہی دیر میں حقیقت کھل کرسامنےآگئی، سدھو موسے والاکےقتل کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس پر بھارت،پاکستان سمیت ان کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے، پاکستان کی سکھ برادری حصول انصاف کے لئے احتجاج کررہی ہے جبکہ بھارت میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
قتل سے ایک روز قبل سدھو موسے والاکی سکیورٹی کو ہٹایا گیا تھا، سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے،الیکشن نتائج آنے کے بعد انہوں نے ایک گانا "سکیپ گوٹ" ریلیز کیا تھا جس میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو غدار قرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پرانےشوکا ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والانے اپنی موت کے حوالے سے بتایا، سدھو نے ایک پنجابی شعر پڑھا، جس کا مفہوم تھا کہ کوئی خاص مقصد نہیں زندگی کا، میں ٹارگٹ ہوں آبادی کا، آج مرجاں یا کل کوئی خوف نہیں بربادی کا۔مزید بتایا کہ کوئی چکر نہیں چلتے ہوئے ہی ٹارگٹ ہوسکتا ہوں۔