(کومل اسلم)گرمی نے شدت اختیار کر لی ، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا، شہر میں گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 140 ریکارڈ کیا گیا، انارکلی بازار154، کوٹ لکھپت 152، یو ایس قونصلیٹ 150، سید مراتب علی روڈ 148 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔