موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری

1 Jun, 2022 | 05:55 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود بعض سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری، سکول انتظامیہ نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، دی سپرٹ سکول ٹاون شپ کے طلبہ کو چھٹیاں نہ دی گئیں۔

دی سپرٹ سکول ٹاون شپ میں موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سکول انتظامیہ نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےچھٹیوں میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بندرکھنے کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے۔

حکومتی احکامات کےخلاف تعلیمی ادارے کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ دی سپرٹ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول میں پیپرز جاری ہیں ایک سے دو روز میں پیپرز ختم ہو جائیں گے۔

والدین کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں بچوں کو سکول چھوڑنا اور لے جانا مشکل ہے،جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
 

مزیدخبریں