(ویب ڈیسک) عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے اداکار نے ایک مرتبہ اپنی محبوبہ کی جانب سے مسترد کیے جانے پر کیا حرکت کی جان کر حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے عامر خان کے ماضی کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار نے ایک بار کہا تھا کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتے تھے اس نے جب مسترد کیا تو میں نے اپنی ٹنڈ کروا لی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مداح مجھے گنجا دیکھ کر سمجھے کہ میں کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں لیکن حقیقت یہ تھی کہ ایک لڑکی نے مسترد کیا تو میں نے بال منڈوالئے تھے۔