شاہدرہ،بھائی نے شادی شدہ بہن قتل کر دی

1 Jun, 2022 | 05:13 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)شاہدرہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

 شاہدرہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا   واقعہ گھریلو رنجش کے باعث پیش آیا،پولیس کے مطابق رضوان نے گھریلو رنجش پر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور سر میں گولی لگنے کے باعث مریم موقع پر دم توڑ گئی ، ملزم رضوان اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقع پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں