اساتذہ کے لئے خوشخبری،بڑا ریلیف مل گیا

1 Jun, 2022 | 04:24 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر، سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ محکمہ تعلیم کیمطابق اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت کسی بھی ڈگری کے حصول کیلئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انکا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کو اعلی تعلیم میں داخلہ لینے کیلئے سکول ہیڈ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔

مزیدخبریں