ڈالر مزیدکتنا سستا ہوگیا؟جانیئے

1 Jun, 2022 | 02:50 PM

ویب ڈیسک : انٹر بینک میں ڈالر 200 سے 197 روپے 70 پیسے پر آنے سے روپے کی قدر میں بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 

انٹر بینک میں آج ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی آغاز رہا۔پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار 924 پر موجود ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 198.70 روپے سے کم ہو کر 198.40 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 199.20 روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید197.50 روپے سے کم ہو کر 197.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مزید سستا ہوا تھا۔ جبکہ یورو کی قیمت 2 روپے کم ہوئی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے گھٹی تھی۔

مزیدخبریں