صدر نے قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا

1 Jun, 2022 | 02:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، جبکہ مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10جون کو پیش کیاجائیگا۔صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں