لاہورمیں ٹریفک جام کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

1 Jun, 2022 | 01:46 PM

سٹی 42:ایس پی ٹریفک نے وارڈنز اور پٹرولنگ افسران کا ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر ہونا ٹریفک جام کی بڑی وجہ قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک جام کی بڑی وجہ پٹرولنگ افسر اور وارڈنز کا ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر ہونا ہے،ایس پی ٹریفک نے تمام سیکٹر انچارجز،پٹرولنگ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دئےایس پی ٹریفک نے ڈی ایس پیز اور سیٹر انچارجز کو مراسلہ لکھ دیا۔

ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری بڑھتی جا رہی ہے،مراسلہ پٹرولنگ افسر نہ خود حاضر رہتا ہے نہ بیٹ میں ڈیوٹی کو حاضر رکھتا ہے،مراسلہ سیکٹر انچارج اور شفٹ انچارج وارڈنز کو فیلڈ میں حاضر رکھنے میں فیل ہو چکے ہیں،سیکٹر انچارج وارڈنز کی غیر حاضری لگانے کی بجائے انہیں بچاتے ہیں۔
ٹریفک روانی متاثر ہونے سے آئی جی کی جانب سے اظہار ناراضگی کیا گیا،ٹریفک سٹاف کی غیر حاضری سے خلاف ورزیاں عروج پر ہیں،ایس پی ٹریفک نے وارڈنز کو قبلہ درست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں