(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ’کے کے‘ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرنے والے گلوکار ’کے کے‘ نے بالی ووڈ کو سینکڑوں سپرہٹ گانے دیئے اور یہی وجہ تھی کہ ’کے کے‘ کا شمار بالی وڈ کے نامور اور مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا، ’کے کے‘ ایک گانا گانے کے لیے 5 سے 6 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے جبکہ لائیو کنسرٹ اسٹیج پر ان کے گانوں کی قیمت 10 سے 15 لاکھ روپے تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے اثاثوں کی مالیت ایک اعشاریہ 5 ملین ڈالر تھی ان کی ملکیت میں مہنگی ترین گاڑی آڈی بھی ہے، ’کے کے‘ نے ڈھائی ہزار گانے گائے۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیج شوز اور دیگر گانوں کی مد میں ’کے کے‘ کی مجموعی طور پر روزانہ کی آمدن کا اندازہ 2700 ڈالر سے زائد ہے۔