(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 13 روپےکمی کردی ۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 155 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے، قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931 روپے مقرر کی گئی ہے۔