(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رائے ونڈ کے علاقے چھجو چوک میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کا بھتیجا احسن بھٹی اور اس کا دوست ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دوہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔