بھارتی گلوکار ’کے کے‘ چل بسے، موت سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

1 Jun, 2022 | 09:03 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ’کے کے‘ کنسرٹ میں لائیو پرفارم کرنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، اُن کی موت سے قبل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ کنسرٹ میں لائیو  پرفارم کے بعد انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 بھارٹی میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف گلوکار کی موت سے قبل کولکتہ میں ہونے والے   کنسرٹ کی ویڈیو  پوسٹ کی گئی ہے جس میں کے کے کو جینز کی پینٹ اور  بظاہر کالی رنگ کی ٹی شرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا مشہور گانا 'آنکھوں میں تیری' گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہےکہ کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے، اُن کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے، ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت ’تڑپ تڑپ‘، ’دس بہانے‘ اور ’تونے ماری انٹریاں‘ شامل ہیں۔

گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

مزیدخبریں