(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کردیا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کرکے 800 روپے، چینی کی قیمت 85 روپے کلو سے کم کرکے 70 روپے کلو کردی گئی ہے، اس کے علاوہ گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخی ریلیف پیکج سابقہ حکومت کے ریلیف سے 50 فیصد زائد ہے جس پر یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔