فیول کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا

1 Jun, 2022 | 08:39 AM

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں فیول کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں پاکستانی 27 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔ اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

یو اے ای میں گزشتہ ماہ فی لیٹر فیول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔ جنوری سے اب تک امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔
 

مزیدخبریں