ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسینیشن ,اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایات

 کورونا ویکسینیشن ,اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایات
کیپشن: eachers Vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لاہور سمیت صوبے بھر کے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی کرانے کے احکامات،سکول مالکان اساتذہ سے کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیف حکام کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار سے زائد سکولوں کے مالکان سمیت پرنسپلز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن کرائیں، پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے پرنسپل پر واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے قبل اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، پیف کی جانب سے سکولوں کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے ہے کہ 17 برس سے زائد عمر کے تمام اساتذہ کو کورونا ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔
مزید پڑھئے: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹیچر کی عقل ٹھکانے آگئی

واضح رہے کہ سرکاری سکولوں میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول میں بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو 7 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی ہے، لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد سولہ ہزار ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو ویکسی نیشن کروانے والے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ویکسی نیشن کیلئے سکول وائز فہرستیں جاری کردی ہیں،احکامات نہ ماننے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer