بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبریں، دلہن کون؟

1 Jun, 2021 | 07:20 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی ان کے چچا کی بیٹی سے ہو چکی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہو گی، کپتان کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہواہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہواہے۔ اس سلسلے میں بابر اعظم کی اپنے چچا کی بیٹی سے باقاعدہ طور پر  منگنی بھی ہوچکی ہے علاوہ ازیں بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی کرکٹ ٹیم کو بھی علم ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں