لیسکو، فیسکو اور گیپکو کے سی ای اوز  کی تعیناتیوں کیلئے اشتہار دینے کا حکم

1 Jun, 2021 | 05:28 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف:    لاہور ہائیکورٹ میں لیسکو، فیسکو اور گیپکو چیف کی تعیناتی کے موجودہ طریقہ کارکے خلاف دائر درخواست پر سماعت , عدالت نے لیسکو، فیسکو اور گیپکو چیف کی تعیناتی کے لئے نیا اخبار اشتہار دینے کر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے لیسکو کے ایکسئین امجد حسین ناگرہ , جمشید خان سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگرز وکلاء نےموقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لیسکو چیف کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار دیا گیا ہے۔ لیسکو چیف تعیناتی کیلئے انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو اہل قرار دیا گیا ہے، الیکٹرکل انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو ہی تعینات کیا جانا قانون کی منشا ہے، نئے لیسکوچیف کی تعیناتی کیلئے عمر کا تعین بھی نہیں کیا گیا۔

گیپکو چیف کی تعیناتی کیلئے ایس ای سی پی کے رولز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، لیسکو چیف تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار ایس ای سی پی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت لیسکو چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک لیسکو چیف کی تعیناتی پر عملدرآمد روکنے کا بھی حکم دے۔ وفاقی حکومت، لیسکو، فیسکو اور گیپکو کے وکلاء نے موقف بجلی کی تقسیم کار ان کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتی کے لئے امیدواروں کی شرائط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں