اورنج لائن،فیڈرروٹس یکےبعددیگرے استعمال پرکرائےمیں ریلیف  دینےکافیصلہ

1 Jun, 2021 | 05:22 PM

سٹی 42:اورنج،گرین لائن،فیڈر روٹس یکےبعددیگرےاستعمال پرکرائےمیں ریلیف  دینےکافیصلہ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ہدف پورا کرنے کے لیے تجاویز تیار۔

 تفصیلات کےمطابق اورنج،گرین لائن،فیڈر روٹس یکےبعددیگرےاستعمال پرکرائےمیں ریلیف  دینےکافیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ہدف پورا کرنے کے لیے تجاویز تیار کرلی گئیں جبکہ  تین منٹ کے وقفے سے سفر کرنیوالوں کے لیے نیا کرایہ نامہ تجویز کر دیا گیا،کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو  احکامات جاری کیے،پی ایم اے کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لےکراحکامات پرعملدرآمدکراجائےگا جبکہ  نیاحتمی کرایہ نامہ مرتب کرنے اور منظور کروانے کے احکامات جاری کردیئےگئے

،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کےمطابق  اورنج لائن ٹرین کےبعدمیٹرو بس پر سفرکونیوالا کرایہ نہیں دےگا،اورنج لائن ٹرین کےبعدفیڈرروٹ استعمال کرنیوالےکرایہ نہیں دینگے جبکہ میٹروبس کا30روپےکرایہ دینےوالےاورنج ٹرین پر10روپے کرایہ دینگے،فیڈرروٹ میں 15 روپے اداکرنیوالےاورنج ٹرین میں 25 روپے اورمیٹروبس میں 30روپے ادا کرنیوالے فیڈر روٹ پرکوئی کرایہ ادانہیں کریں گے،فیڈر روٹ میں15 روپے ادا کرنیوالے میٹرو پر  15 روپے ادا کریں گے،فیڈر روٹ میں15 روپے ادا کرنیوالے نئے فیڈر روٹ پر 5 روپے ادا کرینگے،اورنج لائن کےبعدگرین لائن،فیڈرروٹ پرکوئی کرایہ ادانہیں کریں گے،اورنج لائن میں چالیس روپے ادا کرنے والے مسافر فیڈر روٹ اور پھر میٹرو میں سوار ہوتے ہوئے مزید کوئی کرایہ ادا نہیں کریں گے،اورنج لائن میں چالیس روپے ادا کرنے والے دو فیڈر روٹس میں سوار ہوتے ہوئے مزید کوئی کرایہ ادا نہیں کریں گے،میٹرو میں 30 روپے ادا کرنے والے اورنج لائن میں منتقل ہوتے ہوئے مزید دس روپے ادا کرنے گے اور پھر فیڈر روٹ میں منتقل ہونے پر کچھ ادا نہیں کرنا ہوگا،میٹرو بس میں 30 روپے ادا کرنے والے فیڈر روٹ میں منتقل ہونے پر کوئی کرایہ نہیں دیں گے اور پھر اورنج لائن میں منتقل ہونے پر صرف دس روپے ادا کریں گے،فیڈر روٹ میں 15 روپے ادا کرنے والے اورنج لائن میں منتقل ہونے پر مزید 25 روپے جبکہ پھر میٹرو میں منتقل ہونے پر کوئی کرایہ ادا نہیں کریں گے،فیڈر روٹ میں 15 روپے ادا کرنے والے اورنج ٹرین میں منتقل ہونے پر 25 روپے جبکہ پھر فیڈر روٹ میں منتقل ہونے پر کوئی کرایہ ادا نہیں کریں گے ،فیڈر روٹ میں 15 روپے ادا کرنے والے گرین لائن میں منتقل ہونے پر مزید 15 اور پھر اورنج لائن میں منتقل ہونے پر مزید 10 روپے ادا کریں گے،میٹر وبس میں 30روپےاداکرنیوالےایک کےبعددوسرےفیڈر روٹ پر5روپےدینگے،کرایہ نامہ 30 منٹ دورانیے میں منتقل ہونیوالے مسافروں کیلئےہوگا۔

مزیدخبریں