ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داماد کو گنجا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال دیا. وڈیو وائرل

داماد کو گنجا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال دیا. وڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)محبت کی شادی کی سزا،سسرالیوں نے داماد کو سر منڈوا دیا، گلے میں جوتوں کے ہار پہنانے کی ویڈیو سٹی 42 کو موصول ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئے تھے،دنوں میں اپنی مرضی سے عدالت میں شادی کی،شادی کے بعد ساس کی طرف سےمسلسل رابطہ کیاگیا کہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ساس کی باتوں میں آکر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گزشتہ رات اپنی ساس سے ملنے جاوید ان کےسسرالیوں کے گھر گیا تو پہلے ہی سے یہ پلان کیاگیا تھا کہ داماد کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے،گھر میں آنے پر ورثاء نے بیٹی کو گھر میں قید کرلیا جبکہ داماد پر بدترین تشدد کیا، سر منڈوادیا،جاوید کے گلے میں جوتوں کاہار پہنا دیا، واقعہ کی ویڈیو سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

تشدد کا نشانہ بننے والے جاوید کے بھائی کو جب اس بات کا علن ہوا تو پولیس کو اطلاع کی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروایا،پولیس نے کارروائی کرتے4 ملزمان کو حراست میں لے لیا،گرفتار ملزمان میں ندیم، اسلم اور ساس سمیت 5 ملزمان شامل ہیں،پولیس کا کہناتھا کہ جاوید کی ساس اور دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بدقسمتی سےپاکستانی سماج میں پسندکی شادی کو اس قدرمعیوب سمجھا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی پسند معلوم ہونے پر اچھے بھلے  رشتوں سے بھی انکارکردیا جاتا ہے، اسلام میں بھی نکاح کیلئے مرد و عورت دونوں کی رضامندی پہلی اور بنیادی شرط ہے، اگر فریقین رضامند نہ ہوں تو پورا خاندان  بھی راضی ہو تو  نکاح کی شرط پوری نہیں ہوتی، حدیث میں بھی ہے کہ عورت کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔

ہمارے ملک میں اگر کو ئی لڑکی اور لڑکا پسند کی شادی کرلیں تو  اُن کے ماں باپ ہی ان  کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں اور پھر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے  عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، 

M .SAJID .KHAN

Content Writer