پولیس نے ٹک ٹاکر 'ڈان' کو دھر لیا

1 Jun, 2021 | 03:54 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: سیالکوٹ پولیس کی گاڑی میں ٹک ٹاک بنا کر شوخیاں مارنے والا نوجوان پولیس نے دھر لیا, پولیس کی گاڑی میں ٹک ٹاک بنانا کر اپنے آپ کو ڈان ظاہر کر رہا تھا, ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تلاش کرکے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کی خالی گاڑی کی بنائی گئی ٹک ٹاک  ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔  ٹک ٹاکر نے علامہ اقبال چوک میں خالی کھڑی گڑی دیکھ کر ٹک بنائی تھی,  ٹک ٹاکر کا نام سرمد سہیل بتایا جاتا ہے۔ سیالکوٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق  گرفتار ٹک ٹاکر شاہ سیداں کا رہائشی ہے،  ٹک ٹاکر کی بنائی گئی ویڈیو تین دن پہلے وائرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں