چینی شہری کو لوٹنے کا منصوبہ کس نے بنایا؟ واقعہ کا ڈراپ سین

1 Jun, 2021 | 03:32 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: رائیونڈ روڈ پر چینی باشندوں سے ڈکیتی کا معاملہ، چینی باشندے کا ڈرائیور شہباز شریف واردات میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شہباز شریف نے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ چینی باشندوں سے واردات کرنے والے تین ڈاکو سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزم وسیم، شہزاد اور حسنین اسی فیکٹری کے ملازم تھے جہاں چینی باشندے کام کرتے تھے۔ ملزموں نے چند ماہ قبل فیکٹری سے کام چھوڑ دیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق ڈرائیور نے پاجیاں چوک میں خود ہی گاڑی کھڑی کر دی۔ 

ملزمان چوری کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرتے تھے۔ تینوں ملزم رائیونڈ کے علاقے جلال پورہ میں مقیم تھے، ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل گرین ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ ملزموں کے خلاف رائیونڈ، سندر اور مانگا منڈی میں مختلف وارداتوں کے مقدمات درج ہیں جبکہ ڈرائیور شہباز شریف،حسنین اور شہزاد پولیس کے زیر حراست ہیں۔ 

یہ بھی لازمی پڑھیں: چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکو ٹریفک حادثے کا شکار

مزیدخبریں