ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ تاجر برادری پریشان

ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ تاجر برادری پریشان
کیپشن: Textile industry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فصیح اللہ: ملز مالکان کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پر لاہور چیمبر میں ٹیکسٹائل ٹریڈرز سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس، تاجروں کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبر مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ چھوٹے تاجر پریشانی کا شکار ہیں۔ لاہور چیمبر میں ٹیکسٹائل ٹریڈرز سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں برانڈ رتھ روڈ سمیت دیگر مارکیٹوں سے ٹیکسٹائل ٹریڈرز نے شرکت کی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ملز مالکان کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، جس سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب حکومتی قرضوں سے چھوٹے تاجر مستفید نہیں ہو رہے، صرف بڑے بزنس مین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت شرائط کو آسان کرے ۔ٹیکسٹائل ٹریڈرز نے مطالبہ کیا کہ مسائل حل کرنے میں لاہور چیمبر اپنا کردار ادا کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی