کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹیچر کی عقل ٹھکانے آگئی

1 Jun, 2021 | 01:55 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: لاڑکانہ کے سرکاری اسکول ٹیچر نے کورونا ویکسین لگانے پر پراپیگنڈا کیا معطلی کی ڈوز ملی تو فورا ویکسین کی ڈوز بھی لگوالی۔

  لاڑکانہ کے سرکاری اسکول  ٹیچر نے یہ الزامات اور مختلف پراپیگنڈا کیا کہ کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا یہ ہماری آزادی کے خلاف ہے بلیک میلنگ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نے واٹس اپ کے آفیشل گروپ پر ویکسین لگانے کی ہدایت کی تو پرائمری اسکول ٹیچر نے خود تو انکار کیا دوسروں کو بھی ورغلایا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس حرکت پر پرائمری سکول ٹیچر نواز لغاری کے معطلی کے احکامات جاری کردیے۔ معطلی کا پروانہ ملا تو نواز لغاری کی عقل ٹھکانے آگئی،  معطلی کی ڈوز نے ایسا کام کیا نواز لغاری نے فورا ویکسین کی ڈوز لگوائی اور تصویر بمع ویکسین کارڈ بھی واٹس اپ کردیا۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے محکمہ کے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی آخری تاریخ پانچ جون ہے۔

مزیدخبریں