کورونا اور کورونا، تیرے نام کتنے

1 Jun, 2021 | 01:48 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کو یونانی حروف ایلفا، بیٹا، گیما اور ڈیلٹا کے نام دے دیئے۔

 گزشتہ برس دسمبر سے اب تک کورونا وائرس کی کئی اقسام سامنے آ چکی ہیں، لیکن کورونا وائرس کی تیسری لہر سابقہ لہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے کورونا وائرس کی سامنے آنے والی برطانوی قسم  کو ایلفا کا نام دیا گیا، جنوبی افریقن قسم کیلئے بیٹا جبکہ برازیلین قسم کیلئے گیما کا نام تجویز کیا گیا۔ اسی طرح بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم کو ڈیلٹا کا نام دیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق اس اقدام سے کورونا وائرس سے متعلق گفتگو اور مواد کو آسان بنانا ہے، ان اقسام کو ممالک کے ساتھ منسلک کرنے سے ابھرنے والے منفی تاثر کو بھی ختم کرنا ہے۔

ڈبیلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت نے بھارت میں پائی جانے والی اس بھیانک کورونا وائرس کی قسم کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی قسم کو بھارتی کورونا کہنے پر بھارت کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

مزیدخبریں