سٹی 42:محکمہ قانو ن کی جانب سے نیب عدالتوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ ، سیکرٹریٹ کے قریب رش کے باعث عدالتوں کومنتقل کیاجائیگا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ قانون میں منعقد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب عدالتوں کو شہر سے باہر منتقل کردیا جائے گا جبکہ اینٹی کرپشن عدالتوں کو بھی شہر سےباہر منتقل کیاجائےگا ، نیب عدالتوں کو سو ل سیکرٹریٹ کے پاس رش اور ٹریفک جام کے باعث منتقل کیا جا رہا ہے۔ احتساب عدالتوں میں ملزموں کی پیشی کےدوران اکثر روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا جاتا ہے جس کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام اوردیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سول سیکرٹریٹ کے قریب ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔
نیب عدالتوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ
1 Jun, 2021 | 01:06 PM