کینٹ (زین مدنی) اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علیشہ پاشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
علیشہ پاشا اور نبیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں، نبیل بن شاہد نے اپنی اہلیہ علیشہ پاشا کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔
انہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت تو آپ پہلے سے ہیں اور اب اس میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔
دوسری جانب علیشہ پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی دلکش تصویر شیئر کی، ماڈل نے کیپشن میں اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرا گھر، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔