سٹی42:کالج کیڈر اساتذہ کی یونیورسٹیز سےسروسز سرینڈر کرنے کا معاملہ،کالج کیڈر اساتذہ کو 30 جون تک یونیورسٹی چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کےمطابق کالج کیڈر اساتذہ کی یونیورسٹیز سےسروسز30جون تک سرینڈر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،3 یونیورسٹیز کے اساتذہ کے وائس چانسلرز کی ہدایات جاری،رپورٹ نہ کرنیوالے کالج اساتذہ کیخلاف محکمہ انضباطی کارروائی کریگا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اورایجوکیشن یونیورسٹی میں کالج کیڈر کے اساتذہ تعینات ہیں، محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے کالج اساتذہ کی سروسز سرینڈر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،۔30جون سے پہلے رپورٹ کرنیوالےاساتذہ کو کالجز میں تعینات کیاجائیگا۔
یادرہے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعینات139کالج کیڈر اساتذہ کو واپس بھجوانےکےاحکامات جاری کیے گئے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیاہے جس میں 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی115اساتذہ، جی سی یونیورسٹی کے 9 اساتذہ، ایجوکیشن یونیورسٹی کے15اساتذہ کی سروسز سرنڈر کر دی گئیں، تینوں یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو 30 جون تک محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا ہے،کالج کیڈرکےاساتذہ 18 برس سےیونیورسٹیوں میں تعینات ہیں۔