ویب ڈیسک: کورونا وائرس سےملک بھر میں مزید71اموات اور ایک ہزار771 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس سےملک بھر میں مزید71اموات اور ایک ہزار771 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے،ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Statistics 1 June 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) June 1, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 47,633
Positive Cases: 1771
Positivity % : 3.71%
Deaths : 71
کورونا سے پنجاب میں ابتک 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 110، سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579، بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔