ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی اور بارش سےمختلف حادثات ,وزیراعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آندھی اور بارش سےمختلف حادثات ,وزیراعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی  انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

 تفصیلات کےمطابق   وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان  بزدار کی جانب سے  آندھی اور بارش سے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کا  انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے  کا حکم ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں، کوئی  کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے  مختلف علاقوں میں حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس  کیا گیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت، وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان  بزدار  نےاوکاڑہ میں آندھی اور بارش سے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اظہار افسوس کیا گیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت  کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے حادثات میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔