پولیس کو مطلوب وسیم عرف'' ڈان،، موٹرسائیکل چور ،ڈکیت گینگ گرفتار

1 Jun, 2021 | 08:56 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)لاہور پولیس کو مطلوب وسیم عرف'' ڈان،، موٹرسائیکل چور وڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضےسے اسلحہ ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملت پارک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  02 ملزمان وسیم عرف ڈان اور اسد  کوگرفتار کر لیا۔ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف  پہلے بھی چوری،ڈکیتی،راہزنی کے متعدد مقدمات درج تھے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے02 پستول ،گولیاں میگزینز۔02موٹرسائیکلیں،03 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالےکر دیا گیا۔

مزیدخبریں