(اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے تین مہینے کی فیسیں ادا کرنے کا اعلان کردیا، فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکولوں کو کل سے فنڈز جاری ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے ایف اے ایس پروگرام کے مارچ،اپریل اور مئی تک کے فنڈز کی ادائیگیاں کل سے شروع کر دی جائے گی۔ جبکہ ای وی ایس اور این ایس پی پروگرامز کے مئی تک کے فنڈز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ تمام پروگرامز کے جون کے فنڈز بھی دو ہفتوں میں جاری کردئیے جائیں گے۔ پیف انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے سی ایم آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں پیف پارٹنرز کے تمام مسائل حل کردیے ہیں جبکہ سکول کھلنے کے بعد تمام بچوں کی 100فیصد تصدیق کے بعد تمام سکولوں کی ادائیگی،بقایا جات کے ساتھ کر دی جائے گی۔