ثمن رائے لاہور آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

1 Jun, 2020 | 10:14 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی حسینی) ڈائریکٹر جنرل پلاک ثمن رائے کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات کردیا گیا ، پلاک کی ڈی جی کی سیٹ خالی ہو گئی۔
ثمن رائے کو لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عظیم ثقافتی اقدار کے وارث ہیں جن کا فروغ اولین ترجیح ہوگی، الحمرا کے پلیٹ فارم سے ادب و ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے بھرپور وسائل بروئے کا ر لائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس روایات کو فروغ دیا جائے گا جو ہماری تہذیبوں و ثقافت کی اصل پہچان ہیں۔

واضح رہے قبل ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے مختلف ادبی و ثقافتی اداروں کے علاوہ متعدد اداروں کی سربراہی کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

مزیدخبریں