قومی رابطہ کمیٹی اجلاس، ہفتے میں 5 روز کاروبار کی اجازت

1 Jun, 2020 | 08:57 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(علی عباس) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مخصوص شعبوں کو کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مزید کئی دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ریسٹورینٹ کو کھولنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاق نے ریسٹورینٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور پنجاب حکومت کی سفارشات ماننے سے انکار کردیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے آئندہ ہونے والے اجلاس کے فیصلے تک بند رہیں گے۔

اجلاس میں سیاحتی مقامات کھولنے  کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے ۔ شادی حال ، بزنس سنٹر ، کھیلوں کی تمام سرگرمیاں تاحال بند رہیں گی۔ سینما، تھیٹیرز،بیوٹی پارلز اینڈ سپا، ہر طرح کے پارک بھی بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعہ کو بھی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ کاروباری مراکز کو مغرب تک کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی ۔

اس سے قبل 7 مئی کو ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

مزیدخبریں