کورونا وائرس، محکمہ صحت نے خبردار کردیا

1 Jun, 2020 | 04:58 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) لاہور کی صورت حال خطرناک، محکمہ صحت نے فیصلہ سازوں کو خبردار کر دیا، لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کا کوئی بھی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ہے، لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو سختی سے گھروں تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 15 مئی کو سمری وزیراعلٰی پنجاب کو ارسال کی۔ پچاس سال سے زائد تمام افراد کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی سفارش کی۔

سمری میں 4 ہفتوں کیلئے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی جبکہ حکومت نے سمری اور 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی۔     

واضح رہے کہ  79روزمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد12ہزار184ہوگئی,لاہورمیں کوروناوائرس سے188افرادجان کی بازی ہارچکےہیں. سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے499مریض زیرعلاج ہیں،شہرمیں کوروناوائرس کے95مریض آئی سی یواور32وینٹی لیٹرزپرہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2964 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں   کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد72ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ  کورونا 24 گھنٹوں میں مزید 63 زندگیاں بھی نگل گیا۔ 

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ سندھ میں   کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28245، پنجاب میں 26240 ہو گئی۔ کے پی میں   کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393 ، اسلام آباد میں   کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2589 آزاد جموں و کشمیر 255, گلگت میں 711 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔   

مزیدخبریں