کورونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات شروع

1 Jun, 2020 | 03:44 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان)یونیورسٹی ہیلتھ سائنسزکی جانب سےایس او پیزکومد نظر رکھتے ہوئے ایم بی بی ایس فائنل سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کردیا گیا،140 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی ادارے بنداورامتحانات کا سلسلہ رک چکا تھا،تاہم ان حالات میں یوایچ ایس نے ایس او پیزکومد نظر رکھتے ہوئےایم بی بی ایس فائنل میڈیسن سپلیمنٹری امتحانات منعقد کیے،پنجاب اورآزاد کشمیر کے37 میڈیکل کالجوں کے291 میں سے275 امیدواروں نےامتحانات میں شرکت کی،وی سی یوایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نےامتحانی مرکز کا دورہ کیا اورامیدواروں سےانتظامات بارے دریافت کیا،صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نےبھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

وی سی پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ امتحانات کی اہمیت کےپیش نظریہ اقدام اٹھایا گیا،ان امیدواروں نے امتحانات کےبعد بطور ہائوس آفیسرکورونا کےمریضوں کے لیےخدمات سرانجام دینی ہیں۔اس موقع پر امیدواروں نےانتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کےباوجود یو ایچ ایس کی جانب سےاحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرتے ہوئےامتحانات کا انعقاد یقینا دیگرتعلیمی اداروں کےلیےمشعل راہ ہے۔

واضح رہے کہ  لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی یکم جون سےکھولنے کا فیصلہ کرلیا،تمام شعبہ جات کےاساتذہ و ملازمین کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےتعلیمی اداروں میں پندرہ جولائی تک چھٹیوں کےباوجود اساتذہ و ملازمین کو حاضر ہونے کےاحکامات جاری کر دیئےہیں،یکم جون سے یونیورسٹی نےاساتذہ اور ملازمین کو بلایا ہے، اس ضمن میں رجسٹرار لاہور کالج نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلانےکا اختیار شعبہ جات کے سربراہوں کوسونپ دیا گیا ہے،شعبہ جات کے سربراہ روٹیشن پالیسی کےتحت اساتذہ اور اپنے ماتحت عملےکو ڈیوٹی پر بلائیں گے،خیال رہےکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کیلئےیکم جون سے آن لائن کلاسز کا بھی اجراء کرے گی۔

علاوہ ازیں لاہور کالج کےمختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طالبات کواپنی سمیسٹر فیس جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں،تاہم فیس جمع کرانےکےشیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے،لاہور کالج نے طالبات کو 6 جون تک اپنی فیسیں جمع کرانے کا وقت دے دیا ہے۔

مزیدخبریں