پیشی پر آنیوالاسب انسپکٹرحرکت قلب بندہونےسےدم توڑگیا

1 Jun, 2020 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)فیصل آبادسےپیشی پرہائیکورٹ آ نےوالاسب انسپکٹرحرکت قلب بندہونےسےدم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سب انسپکٹر رشید سی آئی اے فیصل آباد میں تعینات تھا،دل کادورہ پڑنےپرسب انسپکٹررشیدکومیوہسپتال منتقل کیاگیامگرجانبرنہ ہوسکا،سب انسپکٹررشیدکی لاش کوفیصل آبادبھجوادیاگیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز  سہیل خاں پروڈکشن کے لائن پروڈیوسر غوث قادری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

غوث قادری کو ان کے آبائی گاؤں چیچہ وطنی ڈسٹرکٹ ساہیوال میں سپردخاک کیا گیا۔شوبز حلقوں نے غوث قادری کے اچانک انتقال پر اظہارافسوس کیاہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بہت معیاری کام کیا اور ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی وہ اپنے کام سے بہت انصاف کرتے تھے ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

دوسری جانب  کورونالاک ڈوان میں نرمی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بھی تمام مقدمات کی سماعتیں آج سے بحال ہو گئیں، چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت پرنسپل سیٹ پر 26 ججز نے تمام نوعیت کے مقدمات سنے،  صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں نے ٹرائل کیسز کے علاوہ دیگر مقدمات کی سماعت کی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی ُپرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس سمیت دیگر ججز 832 ارجنٹ کیسز سمیت دیگر ریگولر  اور پرانے مقدمات کی سماعت کی ،پرنسپل سیٹ پر 9ڈویژن، 26سنگل بینچزتمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 6 ، بہاولپور بینچ میں 4 اور روالپنڈی بینچ میں 4 ججز نے کیس سنے۔

عدالتوں میں کیسز کی سماعت ہونے سے وکلاء کے چیمبرز بھی بحال ہوگئے۔جس سے وکلاء نے اظہار تشکر کیا ،عدالت عالیہ میں داخل ہونے والے وکلاء سمیت تمام افراد کے لئے ماسک پہننا ، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر ہر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج سے ٹرائل کیسز کے علاوہ دیگر تمام مقدمات کی سماعت کا آغازہوگیا،قتل ، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر ٹرائل کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں