پنجاب حکومت نے وفاق کو بھجوانے کے لیے سفارشات تیار کر لیں

1 Jun, 2020 | 01:45 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،  پنجاب حکومت نے وفاق کو بھجوانے کے لیے سفارشات تیار کر لیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ہوٹل انڈسٹری اور پارکس کھولنے کی بھی تجویز دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوٹل, انڈسٹری اور پارکس کھولنے کی تجویز دے گی ، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلی پنجاب قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات پیش کریں گے کہ پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اجلاس میں پارکس کو سپرے کے بعد کھولنے کی بھی تجویز دی جائے گی، تیار کی گئی سفارشات میں مری اور گلیات میں سیاحوں کے لیے بھی ہوٹلز کھولنے  کی تجویز بھی شامل ہوگی اور  قومی رابطہ کمیٹی تمام صوبوں کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے، کورونا وباء کا پھیلاؤروکنےکے لیےایس او پیز پر عملدرآمد بےحد ضروری ہے، عوام سےایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،،اپنےاور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیےایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کےمفاد میں ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ روزگار جاری رکھنا بھی ضروری ہے، تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لیےاقدامات پرکاربند ہے، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیےعوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، حتمی فیصلہ آج ہوگا ، وزیر اعظم نے لاک ڈاون سے متعلق فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ظفر مراز وائرس کے پھیلاو، اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے۔

 

مزیدخبریں