ملک کےمختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش  کی پیشگوئی

1 Jun, 2020 | 11:42 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)لاہور شہر کا موسم جزوی آبر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات کےمطابق آج بھی بارش ہونے کےامکانات ہیں،دن کے وقت ٹھنڈی ہواچلنےسےموسم قدرے بہتر رہےگا۔ ملک کے دوسرے حصوں میں  بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور  بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر کاآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہےگا،منگل کے روز شہر کا موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔ دوسری جانب  ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

کراچی میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے، آج دن کے اوقات میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تک رہے گا، صبح اور شام کی اوقات میں شہر کا مطلع جزوی آبرا آلود رہے گا ،اس وقت شہر کا درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے ۔شہر قائد میں اس وقت مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، اسی طرح ژوب ، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

بلوچستان صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور حیدرآباد میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، مردان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں