ایڈیشنل سیشن ججزاور سول ججزکی عدالتیں تبدیل،ٹرائل کیسز کی سماعت نہیں ہوگی

1 Jun, 2020 | 11:15 AM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق/ملک اشرف)سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نےسات ایڈیشنل سیشن ججزاور اٹھارہ سول ججزکی عدالتیں فوری تبدیل کردیں، دوسری طرف کورونالاک ڈوان میں نرمی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بھی تمام مقدمات کی سماعتیں آج سے بحال ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نےسات ایڈیشنل سیشن ججزاور اٹھارہ سول ججزکی عدالتیں فوری تبدیل کردیں،پانچ سول ججزکی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کردیں،نوٹیفکیشن پرعمل درآمد آج سےہوگا۔سات ایڈیشنل سیشن جج احمد علی باجوہ،عائشہ رشید،جمشیدحسین،محمدعرفان،سرفراز حسین اوریاسر حیات سول کورٹ میں بیٹھیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں زرتاشہ نواز،محمدعثمان،جبار آزاد،عمر رضوان اورعالمگیر لیاقت مقدمات کی سماعت کریں گےجبکہ دیگرسول جج زہرہ منصور،مطیع الرحمان،محمد زبیر،مصباح حسن،عمردراز،محمد اشفاق،شہباز حسن،فرزانہ کوثر،اسد عمران،عثمان طارق اورماہرہ حسین سول کورٹ میں کام کریں گے۔

 دوسری جانب کورونالاک ڈوان میں نرمی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بھی تمام مقدمات کی سماعتیں آج سے بحال ہو گئیں، چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت پرنسپل سیٹ پر 26 ججز نے تمام نوعیت کے مقدمات سنے،  صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں نے ٹرائل کیسز کے علاوہ دیگر مقدمات کی سماعت کی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی ُپرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس سمیت دیگر ججز 832 ارجنٹ کیسز سمیت دیگر ریگولر  اور پرانے مقدمات کی سماعت کی ،پرنسپل سیٹ پر 9ڈویژن، 26سنگل بینچزتمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 6 ، بہاولپور بینچ میں 4 اور روالپنڈی بینچ میں 4 ججز نے کیس سنے۔

عدالتوں میں کیسز کی سماعت ہونے سے وکلاء کے چیمبرز بھی بحال ہوگئے۔جس سے وکلاء نے اظہار تشکر کیا ،عدالت عالیہ میں داخل ہونے والے وکلاء سمیت تمام افراد کے لئے ماسک پہننا ، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر ہر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج سے ٹرائل کیسز کے علاوہ دیگر تمام مقدمات کی سماعت کا آغازہوگیا،قتل ، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر ٹرائل کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔

ایسے تمام کیسز کی سماعت تاحکم ثانی نہیں ہوگی جس میں ملزمان نے پیش اور شہادتیں ریکارڈ ہونا ہوگا ،کورونا وائرس خدشات کے باعث ٹرائل کیسز کی تاحکم ثانی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں ٹرائل کیسز کی سماعت ہوگی

مزیدخبریں