(عابد چودھری)شہر میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، مانگامنڈی میں تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائرپھٹنے سے بےقابو ہوکرٹریلرسےٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق،6شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں،چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔
مانگامنڈی تیز رفتاری کے باعث حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 کی حالت شدید تشویشناک ہوگئی،تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائرپھٹنے سے بےقابو ہوکرٹریلرسےٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق،6شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق مزدور کی شناخت رمضان کےنام سے ہوئی جو کہ شامکےبھٹیاں کارہائشی تھا، مانگامنڈی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ عید الفطر پرخالی سڑکیں، تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث عید کے دو روز میں452 حادثات رونما ہوئے۔ حادثات کے بعد400 سے زائد افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کے باعث گاڑی اور موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا سبب بنے جن کی وجہ سے حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر پنجاب بھر میں اٹھائیس سو 25 حادثات رونما ہوئے، جن میں چالیس افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے اپاہج ہوئے۔