کوروناسے مزید 3 ڈاکٹرز سمیت 63 افراد جاں بحق

1 Jun, 2020 | 10:35 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2964 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد72ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 زندگیاں بھی نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک  کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،دنیا کے 196 سے زائد ممالک میں پھیلے مہلک وائرس سے  61 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2964 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 63 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1543 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28245، پنجاب میں 26240 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2589 آزاد جموں و کشمیر 255, گلگت میں 711 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹرزکےخدشات درست ثابت ہونےلگے۔  ملک میں کورونا سے لڑتے ہوئے تین مزید ڈاکٹر شہید ہوگئے۔سندھ اسمبلی کے مزید دوارکان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔خیبرپختونخوامیں کوروناسے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 5ہوگئی۔

بلوچستان میں  کورونا وائرس سےلڑتےہوئےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال مستونگ کےسابق چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرشاہ ولی جان کی بازی ہارگئے۔ڈاکٹرشاہ ولی بولان میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھےلیکن وہ جانبرنہ ہوسکےاورخالق حقیقی سےجاملے۔چندروزقبل  کورونا  وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان بھی  کورونا کی وجہ سے شہید ہوئے،جس پران کی اہلیہ نےہسپتال پرصحیح علاج نہ کرنےکاالزام عائدکیاتھا۔
خیبرپختونخواکےدوڈاکٹرشہیدہوگئے۔ڈاکٹراورنگزیب پشاورپولیس سروسز ہسپتال میں بطورپیتھالوجسٹ کام کررہے تھےجبکہ چائلڈ سپیلشٹ ڈاکٹراعظم نوشہرہ کےہسپتال میں خدمات سرانجام دےرہےتھے۔
سندھ اسمبلی کے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔تحریک انصاف کےشاہنوازجدون اور ایم کیوایم کےرکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی وائرس کا شکارہوگئے۔
 

 

مزیدخبریں