سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج کا چیف سیکرٹری کو خط

1 Jun, 2019 | 11:14 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے میاں نوازشریف کے طبی معائنہ کی اجازت کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ درخواست میں نواز شریف کو سنگین دل کے عارضے کے پیش نظر ان کے طبی معائنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کئیر کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ میاں نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ریگولر بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا  کہ کئی دفعہ حکومت سے میاں نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے اجازت طلب کی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اجازت نہیں دی گئی، جو مریض کو اس کے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں