وزیراعظم کی ہدایت پر نئی سپورٹس پالیسی پر کام کا آغاز

1 Jun, 2019 | 09:09 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) پنجاب سپورٹس بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سپورٹس پالیسی پر کام شروع کر دیا، پنجاب سپورٹس بورڈ نے نئی سپورٹس پالیسی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کیلئے کھیلوں کی نئی پالیسی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کام تیز کر دیا ہے۔ وزیر کھیل نے پنجاب میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئی پالیسی کی تشکیل شروع کر دی جس کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس سائنسز کے پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ تین ماہ میں پنجاب کی نئی سپورٹس پالیسی بنالی جائے گی، نئی پالیسی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا جبکہ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں