سی ایس ایس 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

1 Jun, 2019 | 06:27 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو) سی ایس ایس 2018 کے نتائج جاری، 11 ہزار 887 اُمیدواروں میں 569 اُمیدوار کامیاب قرار دیے گئے، تحریری امتحان پاس کرنے والے 569 اُمیدواروں میں سے 288 کو انٹرویوز میں فیل کر دیا گیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2018 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں مجموعی طور پر 11 ہزار 887 اُمیدواروں نے شرکت کی تھی، جس میں 569 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کا تناسب 4.8 فیصد رہا ہے۔ کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں 355 مرد، 212 خواتین شامل ہیں جبکہ 569 اُمیدواروں میں سے 288 اُمیدواروں کو انٹرویوز میں فیل کر دیا گیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 281 افراد کی 17 ویں سکیل میں تقرریوں کی سفارشات کی ہیں۔ کمیشن نے 170 مرد اور 111 خواتین کی تقرریوں کی سفارش کی ہے، سی ایس ایس کے کامیاب ہونے والے 499 اُمیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

مزیدخبریں