سٹی42: پنجاب کے آئندہ مالی سال دوہزارانیس بیس کے بجٹ میں غیر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ85.47ارب رکھنے کی تجویز،غیر ٹیکس آمدنی 2018-19کے نظر ثانی شدہ 55.90ارب روپے کی غیر ٹیکس آمدنی سے زائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں صوبائی محکموں پر غیر ٹیکس آمدن کیلئے 29.6ارب روپے کا اضافی ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ جو رواں مالی سال کی نسبت 52.9 فیصد زائد ہو گا، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کا1.24 ارب روپے، محکمہ مال کا 4.1 ارب روپے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا 5 ارب روپے ہوگا۔ محکمہ کوآپریٹوزکو 0.003 ارب روپے، محکمہ خزانہ کو 43.51 ارب روپے، محکمہ جنگلات جنگلی حیات و فشریز کو 1.2 ارب روپےتجویزکیا گیا۔
محکمہ صحت کی 1.3ارب روپے کی غیر ٹیکس آمدن کی تجویز دی گئی ہے، محکمہ داخلہ کو 1.081ارب روپے، محکمہ ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی کو0.800ارب روپے، محکمہ صنعت کو 0.335 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کو 2.001 ارب روپے، لاء اینڈ پارلیمنٹری کو 0.513ارب روپے، کان کنی اور معدنیات کو10 ارب روپے تجویز دیا گیا اور پولیس کو 4.77ارب روپے اوردیگر اداروں کوغیرٹیکس آمدنی کی مد میں 6.667 ارب روپے کا ہدف دیا جائے گا۔