(علی رامے) صوبے بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں حکومت پنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پھر سے پابندی عائد کردی، محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں میں آج سے تقرروتبادلے پر پابندی عائد ہوگی، ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں تعلیمی سیشن کے دوران دو دومرتبہ تبادلے پر اظہار برہمی بھی کیا گیا جبکہ کئی کالجز میں اساتذہ اور دیگر سٹاف نے من مرضی سے تبادلے کرائے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اب انتظامی بنیادوں پر ہی تقرروتبادلے ہوں گے جبکہ اساتذہ کے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی، جبکہ محکمہ ہائرایجوکیشن میں آئندہ تبادلے بھی آن لائن سسٹم کے تحت میرٹ پر ہونگے۔