ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس کے صدر کا افسران کیلئے پروموشن بورڈ اجلاس کرانے کا مطالبہ

پی ایم ایس کے صدر کا افسران کیلئے پروموشن بورڈ اجلاس کرانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر نوید شہزاد مرزا نے پی ایم ایس افسران کیلئے فوری طور پر پروموشن بورڈ اجلاس کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پی ایم ایس افسران کی پروموشن کا عمل تیز کرنے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ٹریننگ کر کے بیٹھے ہوئے افسران کی ترقی کے لئے جلد پروموشن بورڈ کے اجلاس بلایا جائے۔  انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ایم ایس افسران کی ٹریننگ کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے اور پی ایم ایس افسران کے کوٹے کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئےافسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے۔

 انہوں نے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی فوری واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer