ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر شدید الفاظ میں مذمت

اپوزیشن کی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر شدید الفاظ میں مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نرخوں میں اضافے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول بم کی صورت معاشی دہشت گردی بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اضافے کی مذمت کر دی، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پٹرول بم گرا کر معاشی دہشت گردی کی جارہی ہے۔     قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پڑول سستا ہو رہا ہے لیکن نااہل نیازی کی وجہ سے پاکستان میں پیڑول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت عملا نا کام ہوچکی ہے اور عمران نیازی نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے دوچار کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کا نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات ہر روز عوام کے سامنے آ رہے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاشی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گی۔

داسری جانب   اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، عید سے چند روز پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک پر معاشی دہشت گرد مسلط ہیں۔ عمران خان نےقوم کوریلیف دینے کے بجائے پیٹرول بم گرا کرعید کی خوشیاں چھین لی ہیں، عمران خان کی اصلیت کھل کرقوم کے سامنے آچکی ہے۔

‎ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ریلیف کےنام پرقوم کوجودھوکہ دیا گیا، وہ بے نقاب ہو رہا ہے، عوام سے ریلیف چھین کر ان کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے،   حمزہ شہباز نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے سونامی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer